NPG Media

ویکسین کی خریداری کیلئے کسی صوبے پر کوئی پابندی نہیں: فیصل سلطان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ویکسین کی خریداری کے لیے کسی صوبے پر کوئی پابندی نہیں ، صوبے اگر ویکسین خریدنا چاہیں تو تمام ضرروی تعاون کیا جائے گا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سلطان نے کہا کہ وفاقی حکومت تمام پاکستانیوں کیلئے عالمی وبا کی ویکسین کی خریداری جاری رکھے گی ، ویکسین کی خریداری کیلئے کسی صوبائی حکومت کو این او سی کی ضرورت نہیں ۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے وبا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شادیوں کی تقریبات پر پابندی یکم اپریل سے ہوگی جبکہ بازار ، مارکیٹس ، شاپنگ مالز شام 6 بجے بند کر دیئے جائیں گے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثان بزدار کی زیرصدارت وبا کے تدارک کیلئے اجلاس ہوا ، جس میں وبا کی روک تھام کیلئے اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید اقدامات پر غور کیا گیا ۔

خیال رہے کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا سے مزید 17 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں اموات کی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے ۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں وبا کے 2309 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، صرف لاہور میں 1478 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal