NPG Media

ملکی معیشت کمال انداز میں پلٹ رہی ہے: وزیر اعظم

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو اچھی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کمال انداز میں پلٹ رہی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باوجود معیشت کےبارےمیں اچھی خبر ہےکہ یہ کمال انداز میں پلٹ رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ نومبر کےدوران بھی 447 ملین ڈالر سر پلس رہا۔گزشتہ مالی سال کے1.7 ارب ڈالر کے خسارےکی بجائےکرنٹ اکاؤنٹ اس سال اب تک 1.6ارب ڈالر سرپلس ہوچکاہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مرکزی بنک کے ذخائر13ارب ڈالر تک بڑھ چکےہیں جو 3 برس میں سب سےزیادہ ہیں۔

واضح رہے کہ یہ مسلسل 5 واں مہینہ ہے جس میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوا ہے ۔گزشتہ ماہ سامنے آنے والے اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ ماہانہ بنیاد پر ستمبر کے 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے مقابلے 547 فیصد بڑھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کہ ‘اس سرپلس کی وجہ ترسیلات زر میں مستقل اضافہ اور تجارتی خسارے میں کمی ہونا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin