NPG Media

پنجاب میں شادی کی تقریبات پر پابندی،بازار اور مارکیٹیں شام 6بجے بند کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو

لاہور:پنجاب حکومت نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا کہ شادیوں کی تقریبات پرپابندی یکم اپریل سےہوگی جبکہ بازار،مارکیٹس، شاپنگ مالزشام 6 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثان بزدار کی زیرصدارت کورونا کے تدارک کیلئے اجلاس ہوا، جس میں کورونا روک تھام کیلئے اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید اقدامات پر غور کیا گیا۔

پنجاب میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش صوبائی کابینہ نے اہم فیصلے کرلئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے شادی بیاہ تقریبات پر پابندی کا فیصلہ کرلیا ، شادیوں کی تقریبات پرپابندی یکم اپریل سے ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل ذرائع کے مطابق پنجاب میں بازار، مارکیٹس، شاپنگ مالزشام 6 بجے بند کرنے سمیت پارکس اور ریسٹورینٹس کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہورمیں میٹرو لائن ،اورنج ٹرین شام 6 بجےتک چلے گی جبکہ ریسٹورنٹس میں صرف ٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق ہو گئے ، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے اموات کی کل تعداد 6،244 ہو گئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 2309 نئے کیسز سامنے آگئے، صرف لاہور میں 1478 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin