NPG Media

دوران ڈرائیونگ نیند سے جگائے رکھنے والی ڈیوائس متعارف

اسلام آباد:حادثات سے بچنے کے لیے نیشنل ہائی ویز اور موٹروے کی جانب سے ڈرائیور کو نیند سے جگائے رکھنے کے لیے ڈیوائس پیش کردی گئی ہے جو ڈرائیور کو گاڑی چلاتے وقت آنکھ لگنے سے روک سکتی ہے۔

ڈرائیور اس ڈیوائس کو ڈرائیونگ کے دوران اپنے کان پر لگائیں گے، جس میں سینسر موجود ہیں۔ یہ ڈیوائس ایک الارم کا کام کرے گا جو کہ ڈرائیور کی آنکھ لگنے پر بجے گا۔

موٹر وے پولیس کا دعوی ہے کہ ڈیوائس کی آواز بالکل ایک عام الارم کی طرح اونچی ہے جس کے تحت نیند آتے ہی ڈرائیور فوراً جاگ جائے گا۔

موٹروے پولیس کے مطابق اس ڈیوائس کو بہت جلد عام عوام کے لیے پیش کیا جائے گا۔ جس کی قیمت 750 روپے ہے۔


موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پر بڑھتے ہوئے حادثات کی سب سے بڑی وجہ ڈرائیور کا بے وقت آنکھ لگ جانا ہے۔ اس ڈیوائس کے استعمال کے بعد ان حادثات میں واضح کمی دکھائی دے گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin