NPG Media

پنجاب میں تبدیلی کافیصلہ ن لیگ نے کرناہے، کسی اورجماعت کواختیارنہیں،رانا ثنا ء اللہ

فائل فوٹو

فیصل آباد:مسلم لیگ( ن) پنجاب کے صدرراناثناء اللہ نے کہاہے کہ پنجاب میں تبدیلی کافیصلہ مسلم لیگ ن نے کرناہے اکثریت اُس کے پاس ہے کسی اورجماعت کواختیارنہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون پنجاب اور موجود رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایوان بالامیں اپوزیشن لیڈرشپ ملنے کے بعد باپ کی اتحادی جماعت بن چکی ہے، باپ سے ووٹ حاصل کرنا واضح ہے صیغہ راز نہیں ،بلاول بھٹوزرداری کاپیپلزپارٹی کودیوارکے ساتھ لگانے کابیان غلط ہے اُن کی پارٹی نے خودایساقدم اُٹھایاہے کہ اُس کادیوارکے ساتھ لگناواضح ہے اس سے وہ مزید سیاسی نقصان میں جائے گی،پنجاب میں تبدیلی کافیصلہ مسلم لیگ ن نے کرناہے اکثریت اُس کے پاس ہے کسی اورجماعت کواختیارنہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا سی ای سی میںاونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اُس کے بعدفیصلہ کریں گے کہ اُس کے ساتھ چلناہے یانہیں۔انہوں نے کہاکہ تکبیرکے ساتھ قربانی کی جاتی ہے حکومت کی قربانی بھی پی ڈی ایم کی جاری جدوجہدکے نتیجہ میں سیاسی اورآئینی طریقہ کارکے مطابق کریں گے۔

پی ڈی ایم کی9جماعتیں متحدہیں صرف پیپلزپارٹی نے ذاتی فیصلے کئے ہیں جس کے نتیجہ میں اُسے باپ سے کوئی صلہ نہیں ملابلکہ اُس نے اپناسیاسی نقصان کیاہے،پی ڈی ایم کوہومیوپیتھک کوئی نہیں بناسکابلکہ پیپلزپارٹی الگ بیٹھک بنانے سے خودہومیوپیتھک بن گئی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin