NPG Media

جانی خیل قبیلے کے مقتولین کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے،شاہد خاقان

فائل فوٹو

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جانی خیل قبیلے کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار بے گناہ نوجوانوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، واقعہ کی اعلی سطح پر شفاف تحقیقات کرائیں ، ملوث افراد کو سخت ترین سزا دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے۔ ا

ن خیالات کااظہار شاہد خاقان عباسی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مقتولین کے ورثا کے خلاف طاقت کا استعمال ظلم کی انتہا ہے۔ حکمران کی بے حسی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں آئین، قانون اور بنیادی حقوق دفن ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سات روز سے چار نوجوانوں کی میتوں کے ساتھ لواحقین اور جانی خیل قبیلے کے لوگ پرامن احتجاج پر بیٹھے تھے، انہیں انصاف نہ فراہم کرنا حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے ۔ قانون کے مطابق انصاف مانگنے پر تشدد اور شیلنگ لاقانونیت ہے، مقتولین کے ورثا کو انصاف نہ دینا ظلم اور بے حسی کی انتہا ہے۔ موجودہ حکمران ظلم کے بیج بو کر ملک کو نئی دلدل میں پھنسا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ، پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، تمام گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔ اس ریاستی دہشت گردی کو بند کیا جائے اور لواحقین کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin