NPG Media

کورونا وائرس،مزید41افراد جاں بحق،4ہزار525نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید41افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ4ہزار525نئے کیسز رپورٹ کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 14ہزار256تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس وبا سے اس وقت متاثرہ افراد کی تعداد 6لاکھ59ہزار 116ہوگئی۔

ایکٹو کیسز کی تعداد ملک بھر میں46ہزار 663ہوچکی ہے جبکہ 5لاکھ98ہزار197افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا کہ کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں پر6ہزار246افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ سندھ میں 4ہزار491،کے پی کے میں 2ہزار 301 اسلام آباد میں 561،گلگت بلتستان میں 103،بلوچستان میں206اور آزاد کشمیر میں348افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin