NPG Media

‘ہمیں افسوس ہوتا ہے جب پیپلزپارٹی کیلئے سلیکٹڈ کا لفظ استعمال ہوتا ہے’

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ ہمیں افسوس ہوتا ہے جب پیپلزپارٹی کیلئے سلیکٹڈ کا لفظ استعمال ہوتا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ کل مریم نواز کا لہجہ قابل افسوس تھا ، جسے آپ نے لیڈر آف اپوزیشن نامزد کیا اس سے ہماری رنجشیں ہیں ، ہر طعنے کا بھر پور جواب دینا جانتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی صفوں میں ایسے لوگ ہیں جو موقع کی نزاکت کو سمجھتے ہیں ۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ کل پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو کا لہجہ سیاسی تھا ، ہم پارلیمان کے اندر اور باہر جمہوری روایات کو جاری رکھیں گے ۔ عوام منہگائی اور وبا پر حکومت کی غیرسنجیدگی کو بھگت رہے ہیں ۔

شیری رحمان نے کہا کہ ن لیگ کو کو اتنا چھوٹا عہدہ لگ رہا تھا تو ہم سے مشاورت کیوں نہیں کی گئی ، ہم نے کہا تھا کہ ہم استعفوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ۔

تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ندیم بابر نے گردشی قرضہ تین سے چار ٹریلین تک پہنچا دیا ، ٹرانسپرنسی کا پاکستان میں جنازہ نکالا جا رہا ہے ، آئی ایم ایف وہ مانگتی ہے جس سے شفافیت ہو ، ہم نے آئی ایم ایف پروگرام بھگتائے ہیں ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal