NPG Media

عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل، بولتی بند کروا دی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل ، کہا کہ فردوس عاشق پرائی شادی میں ”عبداللہ دیوانی“ہو کر پھر رہی ہیں ، کوئی پوچھے باجی آپ کون ؟

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رمضان سے قبل مہنگائی ساتویں آسمان پر پہنچ گئی ہے اور خادمہ صاحبہ کو ابھی بھی پی ڈی ایم کی یاد ستا رہی ہے ۔ سینیٹ الیکشن کے بعد چینی مافیا پھر سرگرم ہو چکا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز پر لفظی وار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کی علیحدہ صف بندی کے بعد جعلی راجکماری صف ماتم بچھائے بیٹھی ہے ۔

اپنی ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی سے متعلق بدزبان راجکماری کا بیان قابل مذمت اور چھوٹی سوچ کا عکاس ہے ۔ کرپٹ ظل سبحانی کی طرز سیاست پر عمل پیرا کم ظرف راجکماری اتحادیوں کو اپنی منشا کے مطابق ہانکنا چاہتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی باقی ماندہ جماعتیں عقل سے عاری راجکماری کی آواز پر لبیک کہنے کو تیار نہیں ۔

خیال رہے کہ حکومتی وزرا کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal