NPG Media

مریم نواز کی طبیعت ناساز، عالمی وبا کا ٹیسٹ بھی کروا لیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے ۔ مریم نواز شریف نے آئندہ چار روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دیں ۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مریم نواز شریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے جس کے باعث مریم نواز شریف کا عالمی وبا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے ۔

ترجمان ن لیگ نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ مریم نواز شریف طبعیت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ گئیں ۔

دوسری جانب سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی عالمی وبا کی رپورٹ منفی آگئی لیکن طبیعت خراب ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیدیا ۔

جے یو آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ مکمل صحتیابی تک مولانا صاحب ہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں سے دور رہیں گے ۔ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں رہائشگاہ پر ہیں ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin