NPG Media

دورہ جنوبی افریقہ، قومی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ میں پاکستان اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کلیئر آگئے ۔

گزشتہ روز جوہانسبرگ پہنچنے پر 34 ارکان کے ٹیسٹ ہوئے تھے جو منفی آئے ہیں ۔ ان 34 ارکان میں 21 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں ۔

قومی اسکواڈ آج سے سپر اسپورٹس پارک سینچورین میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کر دے گا ۔ جنوبی افریقہ کے دورے پر قومی ٹیم 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کھیلے گی ۔

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ساؤتھ افریقہ پہنچی ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے دوران تین ون ڈے میچ اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی ، دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز 2 اپریل سے شروع ہوگی ، قومی اسکواڈ جنوبی افریقہ سے 17 اپریل کو 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے زمبابوے روانہ ہو گا ۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal