NPG Media

پی ڈی ایم کی سیاست ختم،ن لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کریں گے:فواد چوھدری

فائل فوٹو

لاہور: (این پی جی میڈیا) پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مل کر بیٹھنے کی پیشکش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کو ایک ساتھ مل بیٹھ کر اصلاحات کرنے کی دعوت دے دی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہو چکی ہے،اسلیئے اب استعفوں کی نہیں اصلاحات کی سیاست ہو گی۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران انکا کہنا تھا کہ بہت جلد اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں سے الگ الگ رابطوں کا آغاز ہو گا، اسکے علاوہ ن لیگ سے بھی الگ رابطہ کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ میں بھی ریفارمز کی ضرورت ہےاور ججز کو ٹیکنالوجی کے بارے میں کچھ نہیں پتا، اسلیئے ان کے فیصلوں سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری ملک سے چلی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق احتساب ہوتا تو افتخار چوہدری بھی  آج سلاخوں کے پیچھے ہوتے۔

فواد چوہدی نے ندیم بابر کے معاملے میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی پالیسی ہے کہ جس پر بھی جو الزام ہوگا پہلے وہ خود کو الزامات سے بری کرائیں اگر قصوروار ہوں گے تو سزا ملے گی ورنہ وآپس حکومت میں آجائیں۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin