NPG Media

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کوجیل سے رہائی مل گئی

Photo Credit: Daily Times

کراچی: (این پی جی میڈیا)  سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو آخرکار ڈیڑھ ماہ بعد جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کوسندھ ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر رہا کردیا گیا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو جناح اسپتال سے جیل حکام نے رہا کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ حلیم گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے دو مقدمات میں جیل میں قید تھے۔

حلیم عادل شیخ پر بننے والے ان دو مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ، سرکاری کام میں مداخلت اور پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کے چارجز تھے۔

حلیم عادل شیخ پر انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات میمن گھوٹھ تھانے میں درج ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں، جیل سے رہائی پانے کے بعد حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رہائی کے بعد سب سے پہلے اپنے کارکنان سے ملنے جیل جاؤں گا کیونکہ میرے چار کارکنان جیل میں ہیں۔

انہں نے مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ نے مجھے ڈیڑھ ماہ میں سیاسی دہشت گرد بنا کر پیش کیا ہے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin