NPG Media

ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی: عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عالمی وبا کی تیسری لہر خطرناک ہے اس لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

صوبے میں وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ملتان سے ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاس ، پنجاب میں وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال اور حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔

عثمان بزدار نے وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر گہری تشویش کا اظہار کیا ، کہا عوام کے تعاون سے ہی اس پر قابو پایا جا سکے گا ، شہری باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔

وزیر اعلی عثمان بزدار کو چیف سیکرٹری نے پنجاب میں وبا کی صورتحال اور حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی ۔

چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ومیڈیکل ایجوکیشن ، سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ ، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی ۔

وزیر اعلی عثمان بزدار ویڈیولنک کے ذریعے این سی او سی کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal