NPG Media

یوسف رضاگیلانی کے سینیٹ اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر ن لیگ شدید تحفظات کا شکار

File Photo

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) پاکسستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر مسلم لیگ ن بپھر  گئی ہے اور اپنے شدید تحفظات کا اظہار بھی کرڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کے زیر صدارت ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں یوسف رضا گیلانی کے سینٹ اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر تحفظات کا اظیہار کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے فضل الرحمن سے بات چیت کی جائے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنماؤں کا یہ مؤقف ہے کہ پیپلز پارٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت حاصل کرکے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو ساتھ لے کر چلنا اب مشکل ہوگا۔ کیونکہ پیپلز پارٹی اب کود ہی اپنا راستہ بدل چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان  پی ڈی ایم کے قائدین کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کریں گے۔

علاوہ ازیں، لیگی رہنماؤں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو اب سختی سے کہا جائے گا کہ جب پی ڈی ایم نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر (ن) لیگ کا ہوگا تو پیپلز پارٹی نے ایسا کیوں کیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا گیا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin