NPG Media

کورونا کی تیسری لہر،مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز،14ہزار 158اموات ریکارڈ

Photo Credit: The News

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) دنیا بھر کی طرح پاکستان مین بھی روز بروز کرونا وائرس سے اموات بڑھنے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44279 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4468 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد42ہزار 384 ہے۔ جب کہ 2 ہزار 842 سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 137 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 282 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 16 جون 2020 کو ایک دن میں سب سے زیادہ 4 ہزار 443 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 49 ہزار 824 ہوگئی ہے ۔

زرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس  سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 190 افراد کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جبکہ سندھ میں 4 ہزار 487، خیبر پختونخوا 2 ہزار 274، اسلام آباد میں 557، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 205 اور آزاد کشمیر میں 342 افراد موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ کورونا وائرس کی حالیہ تیسری لہر کے بعد یہ ملک بھر میں 3 جولائی کے بعد سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin