NPG Media

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے، این سی او سی کی ہدایت

اسلام آباد (این پی جی میڈیا ) وفاقی وزیر اسد عمر  نے صوبائی انتظامیہ کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)  کا خصوصی اجلاس ہوا۔این سی او سی کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر، شادی کی تقریبات، ریسٹورنٹس، کمرشل سرگرمیوں میں بڑی خلاف ورزیاں  کی جارہی ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کے حوالے سے ہفتہ کو این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوگا، جس  میں بڑھتے ہوئے کوروناکیسز اور ایس او پیز پر عملدر آمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

این سی او سی کے خصوصی اجلاس میں آکسیجن بیڈ، وینٹی لیٹرز اور دیگر میڈیکل سہولیات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں پنجاب، کے پی اور اسلام آباد میں خطرناک حد تک بڑھتے کورونا کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور کمشنر اسلام آباد اجلاس میں ویڈیو لنک سے شریک ہوں گے، جبکہ صوبائی سیکرٹریز صحت بھی اس خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ 50 سے 60 سال کے افراد کے لییکورونا وائرس کی ویکیسینیشن 30 مارچ سے شروع ہوگی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin