NPG Media

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ

راولپنڈی(این پی جی میڈیا)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے راولپنڈی میں مختلف لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے مختلف شعبوں اور ورکشاپس کے انفراسٹرکچرکا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کو مختلف شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ انہیں گاڑیوں اور ایوی ایشن اثاثوں کی اپ گریڈیشن میکنزم پر بھی بریف کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف سروس ہیلی کاپٹرز کی مقامی طور پر مکمل اوورہالنگ کی صلاحیت کو سراہا جبکہ آرمی چیف نے کمانڈنٹ اور عملے کی شاندار کامیابی پر ان کی انتھک کوششوں کی تعریف کی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin