NPG Media

میں نے اپنی جماعت کے فیصلے کی پاسداری کی ہے: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں عوام کی نگاہوں میں چیئرمین سینیٹ ہوں ، میں نے اپنی جماعت کے فیصلے کی پاسداری کی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ڈی ایم ختم نہیں ہوئی ، دلاور صاحب کا آزاد گروپ ہے جو اپوزیشن میں ہمارے ساتھ بیٹھنے آیا ہے ۔ اپوزیشن لیڈر کے طور پر ہم نے اکثریت دکھانی تھی جو دکھائی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پی ڈی ایم قائم اور متحد رہے ، ہم اکٹھے ہیں اکٹھے چلیں گے ، ایک قدم کی وجہ سے غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اب میں لیڈر آف اپوزیشن بن چکا ہوں ۔ ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ میں پی ڈی ایم کے تمام رہنماؤں سے ملوں گا اور انہیں اعتماد میں لوں گا ۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فضل الرحمان نے آصف زرداری سے رابطہ کرکے کہا کہ کسی قسم کا بیان اب نہیں آئے گا ۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے کہا کہ زرداری صاحب نے میاں صاحب اور مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ، زرداری صاحب نے مینگل صاحب اور دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کیا ، بہت سی جماعتوں نے ہم سے رابطہ کیا ، جماعت اسلامی نے ہمیں ایک ووٹ اور فاٹا کے دو ممبران نے ووٹ کا یقین دلایا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل کی ہے ، کیمرے والا معاملہ ہم نے اٹھایا ، ہمارے وکلا کی درخواست پر پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی ۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کا جلسہ 4 اپریل کو ہے ، ہوسکتا ہے راولپنڈی جلسے کے بارے میں آج بلاول بھٹو کوئی فیصلہ کریں ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin