NPG Media

عمران خان کی شیخ حسینہ واجد کو دورہ پاکستان کی دعوت

فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی بنگلا دیش کے 50 ویں یوم آزادی پر ہم منصب شیخ حسینہ کو مبارکباد ، عمران خان کی شیخ حسینہ واجد کو دورہ پاکستان کی دعوت ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعلقات خطے میں پائیدار امن ، سیکیورٹی اور خوشحالی کے فروغ پر قائم ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ بنگلا دیش کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں ، سمجھتے ہیں دونوں ملکوں کے عوام کی منازل ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیشی وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے برادرانہ تعلقات کا نیا باب کھلے گا ۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کے یوم آزادی کے موقعہ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مووی کی بنگلہ دیش آمد پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ، جن کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے یوم آزادی کے جشن پر مودی کو حصہ نہ بنایا جائے ۔

خیال رہے کہ مظاہرین نے گو بیک مودی کے بینرز تھام رکھے تھے ، احتجاج سے روکنے پر مظاہرین نے سکیورٹی فورسسز پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 40 سے زائد مظاہرین زخمی ہو گئے ، پولیس نے 33 افراد کو حراست میں لے لیا ۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin