NPG Media

پی ڈی ایم کے مقاصد کے ساتھ بے وفائی کرنے والا بڑی قیمت ادا کریگا،احسن اقبال

ahsan iqbal
فوٹو:فائل

لاہور (این پی جی میڈیا)مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مقاصد کے ساتھ بے وفائی کرنے والا بڑی قیمت ادا کرے گا، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا معاملہ پی ڈی ایم اجلاس میں رکھیں گے ۔

جاتی امرا کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کوعدالت میں چیلنج کیا،اسی کے پاس عرضی لے کر پہنچ گئے، کچھ مناسب نہیں لگا، پی ڈی ایم جماعتوں کو اعتماد میں لئے بغیر فیصلہ لیا گیا، اس سے اپوزیشن اتحاد کو دھچکا لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کے لئے  سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کاعہدہ اتنا ہی ناگریز تھا تو وہ اپنی مجبوری نواز شریف سے بیان کرتے، وہ یہ عہدہ خوشی سے پیپلزپارٹی کو دے دیتے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں نیاعظم نذیر تارڑ کی حمایت کا اعلان کیا، 27 سینیٹرز ان کی حمایت کرچکے ہیں۔ پی ڈی ایم کے مقاصد کے ساتھ بیوفائی کرنے والا بڑی قیمت ادا کرے گا۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا معاملہ پی ڈی ایم اجلاس میں رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں 72 سال سے چلنے والا میوزیکل چیئرکا کھیل ختم ہو، پی ڈی ایم پاکستان کے 22 کروڑعوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔ نیب قومی اداروں کیخلاف بیان پر ایکشن لے سکتا ہے، نیب ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کونوٹس جاری کرے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin