NPG Media

کوٹ لکھپت جیل: شہباز شریف کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دیدی گئی

Photo Credit: Geo News

لاہور: (این پی جی میڈیا) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے جناح اسپتال کے ایم ایس کی نگرانی میں کورونا سے بچاؤ کی پہلی خوراک لی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی کورونا ویکسین لگوانے کی استدعا احتساب عدالت نے منظور کرلی تھی۔

عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو دو دن میں شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگانے کا حکم دیا تھا۔

اس سے قبل شہباز شریف نے استدعا کی تھی کہ میری رواں سال عمر 70 سال ہوجائے گی،عدالت ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو ہدایت دے کہ مجھے کورونا ویکسین لگوائی جائے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت متعدد شخصیات نے کورونا ویکسین لگوائی ہے۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin