NPG Media

یوسف رضا گیلانی نے قائد حزب اختلاف کیلئے سینیٹ میں درخواست جمع کرادی

Photo Credit: Dawn News

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) پاکستا پیپلز پارٹی کے رہنما نے سینٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے درخواست جمع کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ 30ارکان کی حمایت کے دستخط کے ساتھ درخواست چیئرمین سینیٹ کو جمع کرا دی گئی ہے جبکہ مزید اطلاعات ہیں کہ 21 پیپلزپارٹی، 2 اے این پی، ایک جماعت اسلامی، 2 فاٹا، دلاور خان کے ازاد گروپ کے 4 ممبران نے حمایت کی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکے لیے شیری رحمان کا نام لیا جارہا تھا لیکن پارٹی کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

زرائع کے مطابق اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شیری رحمن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا کوئی جنازہ نہیں پڑھا گیا یہ پیپلزپارٹی کا حق تھا۔

علاوہ ازیں، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی تعیناتی کے معاملے پر پی ڈی ایم جماعتوں میں اختلافات برقرار ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے 21 سینیٹرز ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے اراکین سینیٹ کی تعداد 17 ہے۔

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin