NPG Media

شہباز شریف نے رہائی کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

فائل فوٹو

لاہور: (این پی جی میڈیا) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے درخواست ضمانت میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب لاہور اور دیگر کو فریق بنایا ہے، جبکہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس کا ریفرنس لاہور کی احتساب عدالت میں دائر ہو چکا ہے اور ٹرائل بھی  جاری ہے۔

زرائع کے  مطابق  شہباز شریف نے جو درخواست دائر کی ہے اسمیں مزید یہ مؤقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار 70 سال کا ہے اورکینسر کا مریض ہے۔

شہباز شریف نے مؤوف اختیار کیا ہے کہ میں کئی ماہ سے گرفتار ہوں اور جیل میں بند ہوں اور تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ قومی  احتساب بیورو نے ان سے کوئی ریکوری نہیں کرنی ہے، نیب کی جانب سے تمام  تر پوچھ گچھ کر لی گئی ہے۔

لہذا  عدالت مجھے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے، میں ٹرائل باقائدگی سے جوائن کرتا رہوں گا۔

علاوہ ازیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس سیاسی بنیاد پر بنایا گیا ہے اور کیس کا ٹرائل ختم ہونے میں ابھی وقت ہے اس لیے ضمانت دی جائے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ پہلے ہی منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر چکی ہے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin