NPG Media

ملک بھر میں کرونا کی تباہ کاریاں جاری،گذشتہ24گھنٹوں میں مزید 63 افراد ہلاک

File Photo

 

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) پاکستان بھر میں قاتل وبا کورونا وائرس کے خطرناک وار جاری ہیں جس کے نتیجے میں ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 63 افراد اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تازہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں مزید 63 افراد موت کی وادی میں جا چلے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 28 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 42418 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 4368 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ وائرس سے 63 ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔

اطالعات ہیں کہ کورونا وائرس کی حالیہ تیسری لہر کے بعد یہ ملک بھر میں 3 جولائی کے بعد سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

علاوہ ازیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 2 لاکھ 5 ہزار 314، سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 815، خیبر پختونخوا میں 81 ہزار 787، بلوچستان میں 19 ہزار 395، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 977، اسلام آباد میں 53 ہزار 684 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 16 کیسز دیکھے گئے ہیں۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin