NPG Media

شناختی کارڈ 40کے بجائے15 دن میں مفت جاری ہوگا

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نادرا ہیڈ کوراٹرکے دورے کے دوران عوام کو بڑی خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے 18 دسمبر 2020 کو نادرہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور تمام معاملات کا بھرپور جائزہ لیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نادرہ ایک حساس ادارہ ہے جس میں سب لوگ محنت سے زبردست کام کررہے ہیں۔ انہوں نے نادرا کے دورے پر اہم فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کے 50 نئے سینٹرز کھولے جائیں گے جو کہ 24 گھنٹے تک کھلے رہیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اب شناختی کارڑ 40 دن کی بجائے صرف 15 دن میں مفت جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو عمران خان کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ صرف 2 ماہ دیں فارن آفس سے مل کر ہر ایمبیسی میں 2 مشینیں بھیجیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin