NPG Media

نیب نے مریم نواز کی 26 مارچ کو عدالت میں پیشی ملتوی کردی

لاہور: نیب کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی 26 مارچ کو احتساب عدالت میں پیشی ملتوی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق آج کے روز اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے لیے نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کی ہدایات اور کورونا کی تیسر لہر کی بڑھتی ہوئی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

واضح رہے کہ نیب اجلاس میں انتظامیہ کو سیکیورٹی اقدامات فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

پریس ریلیز کے دوران نیب کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نیب انسداد بدعنوانی کا معتبر قومی ادارہ ہے جس کا کسی بھی سیاسی گروہ با جماعت سے کسی بھی قسم کی کوئی وابستگی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا تعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان اور پاکستان کی عوام سے ہے۔

یاد رہے کہ مریم نواز کو کل نیب کی جانب سے عدالت میں طلب کیا گیا تھا جس کے حوالے سے گزشتہ چند روز سے پھیلنے والی کشیدگی پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم کی عدالت پیشی کے موقع پر کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت حاصل نہیں ہوگی۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal