NPG Media

یوم پاکستان کی مناسبت سے قومی پریڈ میں ترک مشہور اداکار ’ارتغرل غازی‘ کو خراج عقیدت پیش

تصویر بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کے حوالے سے فوجی پریڈ  میں پاکستان کے بہترین دوست ملک ترکی کے طیارے اور ترک فوجی بینڈ ’جاں نثاری‘ نے بھی شمولیت اختیار کی۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پریڈ میں سول، فوجی قیادت اور غیر ملکی شخصیات سمیت خصوصا ترک بینڈ نے بھی شرکت کی اور زبردست دھنیں بجا کر شرکاء کے دل جیت لیے۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ میں ترک بینڈ نے سلامی کے چبوترے کے سامنے دھن بجا کر ’ ارتغرل غازی ‘ کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جبکہ اس کے علاوہ سلطنت عثمانیہ کی راویتی دھن بھی بجائی گئی اور شرکا کے لہو کو گرما دیا گیا۔

واضح رہے کہ ترک بینڈ جان نثاری ترک مسلح افواج کا لازمی جزو ہے جس کی بنیاد 1299 میں رکھی گئی۔

اس کے علاوہ یوم پاکستان کے موقع پر ترک طیارے نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا اور صدر مملکت عارف علوی کو سلامی پیش کی جس کا منظر سب کو حیرت میں مبتلا کرگیا چونکہ ترک طیارے میں موجود پائلٹ نے اردو زبان میں پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارک باد بھی دی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal