NPG Media

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست

کرائسٹ چرچ :نیوزی لینڈ نے دوسری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 9وکٹوں سے شکست دے دی ، جبکہ نیوزی لینڈٹیم  2-0کی برتری کے ساتھ سیریز کی بھی فاتح بن گئی۔

 دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، نیوزی لینڈ کے سامنے قومی ٹیم کی بیٹنگ ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی ، اوپننگ کے لیے آنے والے حیدر علی اور محمد رضوان آغاز میں ہی بچھڑ گئے ، دوسرے ہی اوور میں ٹم ساؤتھی نے پہلے حیدر علی کو 8 اور پھر عبداللہ شفیق کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھی دیا۔وکٹ کیپر محمد رضوان 20 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، کپتان شاداب خان بھی صرف 4 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔

بعد ازاں تجربہ کار محمد حفیظ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوشدل شاہ کی ساتھ اچھی شراکت قائم کی، اس دوران حفیظ نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی جب کہ وہ اپنے ٹی ٹوئنٹی کریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 57 گیندوں پر 99 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 5 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

پاکستان کی طرف سے صرف محمد حفیظ متاثرکن کارکردگی دکھا سکے جنہوں نے ناقابل شکست99 رنزبنائے۔قومی ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ نے شاندار اننگز کھیلی اور99 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔20ویں اوور کی آخری گیند پر انہوں نےچھکا لگا کر ٹیم کا اسکور163 تک پہنچایا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ آئش سوڈی اور جیمی نشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بعدازاں نیوزی لینڈ نے مقررہ ہدف1 وکٹ کے نقصان پر19.1 اوور میں پورا کیا۔کیوی اوپنرٹم سیفرٹ نے برق رفتارنصف سنچری بنائی، وہ تریسٹھ گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے چوراسی رنزبن اکرناٹ آؤٹ رہے۔کپتان کین ولیمسن نے37 گیندوں پراپنی ففٹی مکمل کی۔ انہوں نےمجموعی طورپرستاون رنزبنائے۔ پاکستان کی طرف سےفہیم اشرف نےواحد وکٹ حاصل کی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ منگل کونیپئیرمیں کھیلا جائے گا۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal