NPG Media

سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں پر ایک بار پھر پابندی

جدہ:عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر کم نہ ہو سکا ، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر تمام بین الاقوامی پروازوں پر ایک ہفتے کی پابندی لگا دی۔ پی آئ اے کی پروازیں بھی منسوخ ہو گئیں ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے ) نے سعودی حکام کی ہدایات کی روشنی میں سعودی عرب کیلئے شیڈول تمام پروازیں منسوخ کر دیں ، پی آئی اے کی پرواز پی کے 9739 اور 9760 منسوخ کر دی گئی۔ لاہور سے جدہ پھر لاہور، اسلام آباد سے دمام اور پھر اسلام آباد، لاہور سے دمام اور واپس لاہور، کراچی مدینہ اور مدینہ کراچی بھی منسوخ کر دی۔ لاہور تا مدینہ، مدینہ تا کراچی، مدنیہ تا ملتان، مدینہ تا ملتان اور کراچی جدہ کراچی بھی منسوخ ہو گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے بحالی کا اجازت نامہ ملنے تک تمام پروازیں منسوخ رہیں گی، جبکہ متاثرہ مسافروں کو پروازوں کی بحالی کے بعد ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ پی آئی اے نے تمام مسافروں سے اپیل کی کہ اپنے درست فون نمبرز پر کال سنٹر کے ذریعہ اندراج کروائیں تاکہ ان کو بروقت معلومات مہیا کی جاسکیں۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal