NPG Media

شہباز شریف کی کورونا ویکسین لگوانے کی استدعا احتساب عدالت نے منظور کرلی

فائل فوٹو

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی کورونا ویکسین لگوانے کی استدعا احتساب عدالت نے منظور کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو دو دن میں شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگانے کا حکم دے دیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے استدعا کی تھی کہ میری رواں سال عمر 70 سال ہوجائے گی،عدالت ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو ہدایت دے کہ مجھے کورونا ویکسین لگوائی جائے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت متعدد شخصیات نے کورونا ویکسین لگوائی ہے۔

ملک بھرمیں 60 سال اور زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے۔ ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 63 اموات اور 3 ہزار 946 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal