NPG Media

ہم دفاعی صلاحیت میں خود مختاری حاصل کرچکے ہیں:صدر عارف علوی

فائل فوٹو

اسلام آباد:صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پوری قوم کو مبارک ہو، دوست ممالک اور دیگر شرکا کا بھی شکرگزار ہوں،عظیم الشان پریڈ کے انعقاد پر قوم افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کرتی ہے،دوست ممالک ترقی اور خوشحالی میں ہمارے ساتھ ہیں جبکہ ہم دفاعی صلاحیت میں خود مختاری حاصل کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ 7سال کےقلیل عرصے میں مسلمانان برصغیر آزادی کی نعمت سےسرفراز ہوئے،قرارداد پاکستان آج کےدن پیش کی گئی تھی، جنگ ہویا اندرونی خلفشار،دہشت گردی ہویاقدرتی آفت عوام اور افواج نے وطن کی حفاظت میں کردار ادا کیا ہے، پاک فوج نے آپریشن ردالفساد میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو نیست و نابود کیا،دنیا کو کورونا کی وبا کا سامنا ہے، ہم نےکم وسائل کےباوجود کورونا وبا کا سامنا کیا اور ہم بہت جلد کورونا وبا پر قابو پالیں گے،لیکن احتیاط لازم ہے۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ ہم پورے خطے میں امن و سلامتی چاہتے ہیں اور ترقی کے خواہش مند ہیں،جنوبی ایشیا کی قیادت تعصب، مذہبی انتہا پسندی کی سیاست کو ترک کردے،کشمیریوں کے ساتھ ظلم پر پاکستان سمیت پوری دنیا کو تشویش ہے، ہم اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، ہم اپنی سلامتی اور دفاع کیلئے پرعزم اور ہر قسم کی صلاحیت سے لیس ہیں جبکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مقبوضہ کشمیر کےمنصفانہ حل سے مشروط ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ 5 اگست کا اقدام اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا نوٹس لے ،ہم دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کیلئے آواز بلند کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے ، بلاشبہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، کشمیریوں کویقین دلاتاہوں پاکستانی قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، باہمی اختلافات بھلا کر اسلامو فوبیا کا مقابلہ کیا جائے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خلیجی ریاستوں اور سینٹرل ایشیا کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات ہیں، کوروناویکسین کی فراہمی پر چین کا شکرگزار ہوں، دفاع، معیشت اور سفارتکاری سمیت ہر شعبے میں پاک چین تعاون مضبوط ہورہا ہے، چین ہمارا حقیقی اور سچا دوست ہے، آج پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، پرامن بقائے باہمی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا جز ہے،ضرب عضب میں پاک فوج کی دہشت گردی کیخلاف کامیابی کی دنیا معترف ہے،اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے جبکہ او آئی سی جیسے فورم کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin