NPG Media

اسٹیٹ بینک قوانین کے بعدآئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے 50کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

تصویر بشکریہ آئی ایم ایف

اسلام آباد:پاکستان کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 50کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا کہ پاکستان کی معیشت کارکردگی کورونا وبا کے چیلنج کے باوجود تسلی بخش رہی ہے جبکہ انسانی جانوں کو بچانے اور معیشت کی بہتری کے لئے پاکستان کی پالیسیاں بھی بہتر رہیں۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پاکستان کو 50کروڑ ڈالر کی قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر دی جائے گی جبکہ آئی ایم ایف نے فروری 2021 میں پاکستان کا قرض پروگرام بحال کیا گھا جس میں ریفارم پروگرام پر اتفاق کیا گیا تھا۔

آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین کورونا وائرس کے اخراجات کا آڈٹ کرانے اور بجلی پر سبسڈی کم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا جبکہ فروری میں پاکستان کی جانب سے سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے قانون سازی کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی۔

پاکستان کی جانب عالمی مالیاتی ادارے کو بتایا گیا تھا کہ اس قرض پروگرام کے دیگر اہداف کو پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ حکومت نیپرا اور اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کیلئے قوانین بھی تبدیل کررہی ہے۔

9مارچ کو اسٹیٹ بینک سے متعلق وفاقی کابینہ نے تین بڑے قوانین بھی منظور کئے جن کے مطابق اسٹیٹ بینک کو خودمختار بنایا جائے گا جبکہ اس کا مرکزی کام ملک میں مہنگائی کو کم کرنا ہوگا اور اسٹیٹ بینک پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہوگا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin