NPG Media

کورونا وائرس: پروازوں میں پانی کی سروس پر بھی پابندی عائد کردی گئی

اسلام آباد: سول ایسوسی ایشن کی جانب سے اندرون ملک کھانے کے بعد دی جانے والی پانی کی سروس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر سول ایوی ایشن نے اہم اور سخت فیصلے کیے گئے جن کے مطابق اندرون ملک ‏پروازوں میں کھانے کے بعد پانی کی سروس نہیں دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے نئے احکامات جاری کیے گئے ہیں جس پر ڈائریکٹر ‏ایئرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ پروازوں میں ‏مسافروں کو پانی کی سروس پر مکمل پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ سی اے اے نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ مسافروں کیلئے سیٹوں پرہی پانی کی بوتلیں رکھی جائیں۔ اس کے علاوہ مسافروں کے جہاز میں سوار ہونے سے قبل ہی سیٹوں پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal