NPG Media

چیئرمین سینیٹ الیکشن سے متعلق یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ الیکشن سے متعلق یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ جاری کر دیا ۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے ، توقع ہے منتخب نمائندے اور سیاسی قیادت عدالت کو ملوث کیے بغیر تنازعات حل کرنیکی کوشش کرینگے ۔

آئین میں دیے اختیارات ، استحقاق کا استعمال کرتے ہوئے سیاسی قیادت تنازعات کو حل کرے ۔ یہ عدالت پارلیمان کے استحقاق سے متعلق آئین کے آرٹیکل 69 کے تحت تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔

عدالت نے کہا کہ درخواستگزار کیمطابق پی ڈی ایم کے پاس چیئرمین سینیٹ کیلئے اکثریت موجود ہے ۔ اکثریت ہے تو پی ڈی ایم نہ صرف چیئرمین سینیٹ کو ہٹا سکتی ہے بلکہ گیلانی کو چیئرمین بنا بھی سکتی ہے ۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ارکان سینیٹ کا یہ طریقہ استعمال کرنے سے پارلیمان کی عزت اور خودمختاری میں اضافہ ہوگا ۔ اس کے علاوہ آئینی طریقہ کار کے استعمال سے واضح ہوجائیگا کہ ان 7 سینیٹرز نے آپ کو ووٹ دیا تھا ۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin