NPG Media

شفقت محمود کی شفقت‘، وفاقی وزیر تعلیم ایک بار پھر ہیرو بن گئے ’

اسلام آباد: این سی او سی کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں اسکولوں کو مزید دنوں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ سنایا گیا ہے جس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم  ٹویٹر پر ٹرینڈ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند کرنے کے حوالے سے این سی او سی اجلاس کے بعد ملک کے بعض اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی پریس کانفرنس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شفقت محمود کے حوالے سے مختلف اور دلچسپ میمز شیئر کی جارہی ہیں۔

صارفین کے تبصروں میں جہاں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے طالب علم تعلیمی ادارے بند کیے جانے کے بعد انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں وہیں دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے طالب علموں کو شفقت محمود سے ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

حامد ریاض نامی صارف نے حرا مانی کی روتی ہوئی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ پاکستان کے ان دیگر اضلاع کے طالبعلم خاص کر سندھ کے طالبعلم جو اسکول بند ہونے کا انتظار کررہے تھے۔

ضیاد عظیم نامی صارف نے بالی وڈ کی مشہور فلم ہیرا پھیری کا ایک سین شیئر کرتے ہوئے کراچی سمیت دیگر اضلاع کو چھٹیاں نہ ملنے پر میم میں لکھا کہ تو جا یہاں سے یہ اسکیم تیرے لیے نہیں ہے۔

ارفا بنگاش نامی صارف نے تو شفقت محمود کو ہیرو ہی بنادیا۔

سفیان نامی صارف نے آصف زرداری کی وائرل میم پر شفقت محمود کا چہرہ پیسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایسی میٹنگ رکھتے ہی نہیں جس میں طلبہ کو چھٹیاں نہ دی جائیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal