NPG Media

طلال چوہدری کی والدہ کورونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئیں

File Photo

لاہور: (این پی جی میڈیا) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر مملکت برائے داخلہ اور مسلم لیگ ن کے اہم رہنما طلال چوہدری  کی والدہ  محترمہ کورونا وائرس میں مبتلا تھیں،جس کے باعث وہ  انتقال کرگئی ہیں۔

زرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی و سماجی شخصیات نے طلال چوہدری  کی والدہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ طلال چوہدری کی والدہ محترمہ گزشتہ کافی روز سے کورونا میں مبتلا تھیں۔

مرحومہ کا نجی ہسپتال میں علاج جاری تھا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی نماز جنازہ آج 24 مارچ بروز بدھ بعد نمازِ عصر شام 4:30 بجے انکے آبائی گاؤں 65 گ ب (نزد اواگت) جڑانوالہ روڈ میں ادا کی جائے گی۔

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin