NPG Media

مریم نواز،فضل الرحمان نظام کاخاتمہ اور پیپلز پارٹی نظام آگےبڑھانا چاہتی ہے:فواد چودھری

فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کارویہ بہترنظر آرہاہے،ن لیگ کی لیڈرشپ نابالغ ہاتھوں میں ہے،مریم نواز کی پارلیمنٹ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے جبکہ مریم نواز،فضل الرحمان نظام کاخاتمہ اور پیپلز پارٹی نظام آگےبڑھانا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر حکومت اور اپوزیشن مل کر آگے بڑھیں،مسلم لیگ ن کی پارلیمنٹ میں موجودلیڈرشپ کومعاملات ہاتھ میں لیناچاہییں جبکہ ہم نےاپنا ایجنڈا دیا ہے، اپوزیشن کو اس پر آگے بڑھنا ہے۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں، اپوزیشن کو ساتھ دینا چاہیے،اپوزیشن اگر انتخابی اصلاحات کمیٹی میں نہیں آتی تو پھر موقع کھودے گی،سپیکر صاحب نے انتخابی اصلاحات کے لئے کمیٹی بنائی ہے اورحکومت نے انتخابی اصلاحات پر ایک بار پھر سنجیدہ کوشش کی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تمام ریکوائرمنٹ پوری ہوگئی ہیں ،الیکشن کمیشن نے ایک آر ایف پی جاری کیا ہے، جس میں ریکوائرمنٹ کا لکھا ہے۔
وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ پاکستان الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سافٹ ویئر ایکسپورٹر ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin