NPG Media

11 اپریل تک سلیکٹڈ اضلاع میں تعلیمی ادارےمزید بند رہیں گے:شفقت محمود

فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 11 اپریل تک سلیکٹڈ اضلاع میں تعلیمی ادارےمزید بند رہیں گے،کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے ہیں یہ فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی جبکہ پنجاب کےبعض اضلاع خصوصاً لاہور میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند کرنے کے حوالے سے این سی او سی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ خیبرپختونخواکے کچھ اضلاع میں بھی کورونا کاپھیلاؤ ہے،نویں تا بارہویں امتحانات شیڈول کے مطابق مئی کے آخر میں ہوں گے ، اسلام آباد میں 11 اپریل تک سارے تعلیمی ادارے بند رہیں گے،صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کیمبرج کے ساتھ میٹنگ کریں گے،کیمبرج کے امتحانات جلد شروع ہورہے ہیں،کیمبرج کے ساتھ گفتگو کے بعد اعلان کریں گے جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اسکول سیل کردیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ 7 اپریل کو دوبارہ این سی او سی کا اجلاس ہوگا،پنجاب کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ لاہور،راولپنڈی،گوجرانوالہ،گجرات کےتعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے، ملتان،سیالکوٹ، فیصل آباد،سرگودھا،شیخوپورہ کے تعلیمی ادارے بھی 11 اپریل تک بند رہیں گے، جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin