NPG Media

لاہورہائیکورٹ نے نیب کو مریم نواز کی گرفتاری سے روک دیا

فائل فوٹو

لاہور:لاہورہائیکورٹ نے نیب کو مریم نواز کی گرفتاری سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزای مریم نواز کو نیب کی جانب سے طلب کیا گیا ہے جس کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ تمام کارکن مریم نواز کے ساتھ نیب میں جائیں گے جبکہ نیب نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے رینجرز کو بھی طلب کررکھا ہے۔

نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ درخواست گزار کی عبوری ضمانت منظور کرے جبکہ عمران خان حکومت کو بچانے کیلئے نیب درخواست گزار کو 26 مارچ کو گرفتارکرسکتا ہے۔ جس پر لاہورہائیکورٹ نے 12 اپریل تک مریم نواز کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

کیپٹن ریٹائرڈصفدر ، رانا ثناءاللہ ، پرویز رشید اور مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ گئے۔

اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑکوعمران خان کی آٹا،چینی،بجلی،گیس،دوا چوری نظرنہیں آتی،مریم نواز نے نوازشریف کا بیانیہ پوری طاقت کے ساتھ زندہ رکھا ہوا ہے،ایک دفعہ پھرجھوٹا،بےبنیاداورکھوکھلاسیاسی کیس بنانےکی بھونڈی کوشش ہے جبکہ مریم نوازکی مقبولیت ہی سلطنت عمرانیہ کیلئےسب سے بڑا خطرہ ہے۔

 

واضح رہے کہ مریم نواز نے جاتی امرا اراضی کیس میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے جبکہ وہ جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں بینچ کے روبرو پیش ہوئیں ۔

نائب صدر ن لیگ کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب لاہور نے 15سو کنال اراضی سے متعلق انکوائری شروع کررکھی ہے جبکہ دو انکوائریز میں 26مارچ کو طلب کررکھا ہے ،انکوائری میں شامل تو ہونا چاہتی ہوں لیکن مجھے گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے۔

مریم نواز کی جانب سے استدعا کی گئی کہ حکومت کے اشارے پر نیب سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کررہا ہے جبکہ حکومت کے دبائو پر 26مارچ کو گرفتار کیا جاسکتا ہے ،لہٰذا لاہور ہائیکورٹ درخواست گزار کی عبوری ضمانت کو منظور کرے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin