NPG Media

این سی او سی اجلاس آج،تعلیمی اداروں کو کھلے رکھنا یا نہ رکھنے کا فیصلہ ہوگا

فائل فوٹو

اسلام آباد:عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث این سی او سی کے اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔

تفصیلا ت کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کے اجلاس میں صحت،وزرائے تعلیم اور دیگر حکام بھی شریک ہونگے جس میں کورونا کے تعلیمی اداروں پر وار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود صوبائی وزرائے تعلیم سے مشاورت کے بعد فیصلوں کا اعلان کریں گے جبکہ اجلاس میں کورونا کے باعث ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

یادرہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 30افراد جاں بحق جبکہ 3ہزار 301نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal