NPG Media

ایم کیوایم پاکستان کا وفاق سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ

کراچی: (این پی جی میڈیا)متحدہ قومی مومنٹ نے پی ٹی آئی حکومت سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وفاق کا ساتھ دینے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ وہ ہم سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے لیکن 3 سال کا عرصہ گزر گیا وفاق نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پاکستان تحریک انصاف کے ہر ایک وعدہ کو پورا کیا مگر دوسری جانب سے جواب ہمیشہ نفی میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو ہمیں مجبوری میں سخت فیصلے کرنے پڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جان بوجھ کر سندھ کی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ جہاں 3 سالوں میں سندھ کی عوام کیلئے وفاقی حکومت نے کچھ نہیں کیا تو باقی 2 سالوں میں وفاق ان کیلئے کیا کر سکتا ہے؟

عامر خان نے کہا کہ تبدیلی سرکار کی جو صورتحال چل رہی ہے اس سے یوں دکھائی دیتا ہے کہ آئندہ الیکشن میں واقعی تبدیلی آجائے گی۔ ایم کیو ایم رہنما نے ایک بار پھر وفاقی حکومت کو باور کراتے ہوئے کہا کہ کراچی، حیدر آباد اور میرپور میں انہوں نے جو ایم کیو ایم کیساتھ وعدے کیے ہیں انہیں پورا کریں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin