NPG Media

ایوان صدر پروقار تقریب،مختلف شخصیات کو سول اعزازات سے نوازاگیا

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دینے والی مختلف شخصیات کوسول اعزازات دینے سے متعلق پروقار تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں گرانقدر خدمات انجام دینے والی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا۔

ان ایوارڈز میں چھ نشان امتیاز، دو ہلال امتیاز، ایک ہلال قائد، دوستارئہ پاکستان، چوبیس ستارئہ شجاعت، ستائیس ستارئہ امتیاز، چوالیس صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، چھ ستارئہ قائداعظم ، ایک ستارئہ خدمت ، ایک تمغہ پاکستان، تئیس تمغہ شجاعت، چھیالیس تمغہ امتیاز اور ایک تمغہ قائداعظم شامل ہیں ۔

صدر مملکت نے ڈاکٹر آصف محمود جاہ کو خدمات عامہ میں ہلال امتیاز سے نوازا۔شہید رپورٹر ملک ممتاز ملک سردار خان اور ملک حیات اللہ شہید کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔ کورونا وبا کے دوران رحلت کرنے والے ڈاکٹراسامہ ریاض شہید کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا،صدر مملکت نے مہر محمد یاسر شہید اور سپاہی اختر خان شہید کو ستارہ شجاعت کے اعزاز سے نوازا۔سید جواد قمراور محترمہ صفیہ شہید کو شجاعت کے اعتراف میں ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔

تقریب میں بریگیڈیئر راناعرفان شکیل رامے اور لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز کو خدمات میں ستارہ امتیاز دیا گیا۔ روتھ دینی لیکر ڈال کو خدمات پاکستان کے شعبہ میں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا،صدرمملکت نے سلطانہ صدیقی کو ستارہ امتیاز سے نوازا۔ معروف اداکارہ بشری انصاری کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔سید فاروق قیصر کو فن اور پتلی تماشہ کے شعبے میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا جبکہ صادقین نقوی مرحوم کو فن مصوری میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔پروفیسر سید شاکرعلی کو فن مصوری میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

صدر مملکت نے صوفیانہ موسیقی کی دنیا میں منفرد مقام رکھنے والی عابدہ پروین کو فن گلوکاری میں نشان امتیاز سے نوازا۔ادیب، شاعر اور دانشور ڈاکٹر جمیل خان جالبی مرحوم کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ نامور شاعر احمد فراز مرحوم کو ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر نشان امتیاز سے نوازا گیا۔معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز  برائے حسن کارکردگی دے دیا گیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal