NPG Media

 برج الخیلفہ پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا

جدہ(این پی جی میڈیا)یو اے ای نے پاکستان ڈے کی مناسبت سے برج الخلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا۔ پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان کیساتھ محبت کے اظہار کیلئے یو اے ای حکام نے دنیا کی بلند ترین عمارت کو پاکستانی پرچم کی رنگ میں ڈھال دیا۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں قونصلیٹ آف پاکستان میں یوم پاکستان کے موقع پر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں قونصل جنرل خالد مجید اور او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب رضوان سعید شیخ نے پرچم کشائی کی۔

تقریب کے آغاز پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گے۔ رضوان شیخ سعید اور قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمیونٹی کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔

اِن کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ملک ہے اور حکومتِ پاکستان وطن عزیز کو درپیش چیلنجز سے پوری طرح باخبر ہے۔تقریب کے شرکا نے تحریکِ پاکستان کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal