NPG Media

پی ڈی ایم بند گلی میں پھنس چکی ہے، فرخ حبیب

فیصل آباد(این پی جی میڈیا)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے میاں فرخ حبیب نے دعویٰ کیاہے کہ پی ڈی ایم بند گلی میں پھنس چکی ہے۔استعفوں کی ناکام سیاست کے بعد لانگ مارچ کی سیاست بھی ناکام رہی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ عناصر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش کرنے والی پی ڈی ایم خود انتشار کا شکارہوچکی ہے۔ کہا ہے کہ کورونا وباء کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بناکرہی  بچاجاسکتاہے لیکن افسوس اپوزیشن کورونا کے قومی چیلنج کے دوران بھی منفی سیاست سے باز نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف صرف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اڑھائی برس میں بلاامتیاز عوام کی خدمت کی ہے۔ ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کی منفی سیاست ختم ہوچکی ہے۔ استعفوں پر ایک دوسرے کے دست و گریباں ہونے والے عناصر تنہا ہوچکے ہیں اب نہ گھر کے رہے اور نہ گھاٹ کے اب وہ کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہیں رہے۔پی ڈی ایم میں سب مفاد پرست جمع ہیں،ان کا کوئی ایجنڈا نہیں جو استعفوں پر آپس میں لڑ پڑیں وہ راہنمائی کے کیسے دعویدار  ہوس سکتے ہیں؟

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal