NPG Media

مریم نواز کی نیب پیشی، حکومت نے رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب پیشی کا معاملہ ، پنجاب حکومت کی نیب آفس کو ریڈزون قرار دینے کی منظوری ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے نیب لاہور کی درخواست منظور کرتے ہوئے 25 اور 26 مارچ کو نیب آفس کے اطراف رینجرز ، پولیس تعیناتی کی منظوری دیدی ۔ پنجاب حکومت نے رینجرز کی خدمات کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ۔

اس حوالے سے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ، امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی ، انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

دوسری جانب وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 26 مارچ کو نیب پیشی پر لشکر کشی کا اعلان قابل مذمت ہے ، انہوں نے کہا کہ تفتیش میں رکاوٹ ڈالنا قابل دست اندازی جرم ہے ۔ رکاوٹ ڈالنے والے کو نیب 10 سال تک قید بامشقت کی سزا سنا سکتا ہے ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ نوٹس کو سیاسی انتقام کا نام دینا قابل اعتراض روایت ہے ۔ مریم صفدر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں ۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin