NPG Media

بلاول اور آصف زرداری کی تقریر پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے: احسن اقبال

ahsan iqbal
فوٹو:فائل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہم آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے بیانات کا جواب نہیں دیں گے ، ہمارا ہدف عمران خان ہے ، بلاول اور آصف زرداری کی تقریر پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے ۔

میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ووٹ کی بے توقیری سے مشرقی پاکستان الگ ہوا ، پاکستان کو اس وقت مشکلات ووٹ کو عزت نہ دینے کی وجہ سے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں روز بجلی ، گیس مہنگی کی جا رہی ہے جس سے عوام پریشان ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام خوشحال تب ہوگی جب ووٹ کو عزت دی جائے گی ۔ بنگلا دیش میں ووٹ کی طاقت کو تسلیم کیا گیا ہم سے آگے نکل گیا ، 2018 کے الیکشن میں لوگوں نے ووٹ مسلم لیگ ن کو ڈالا مگر ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ۔

لیگی رہنما نے عمران خان سے سوال کیا کہ بتائیں پنجاب کے وزیراعلیٰ کو کس میرٹ پر رکھا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر سے متعلق حکومت بھارت سے غیر مشروط مذاکرات کرنے کو تیار ہے ۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin