NPG Media

یوم پاکستان کے موقع پر امیر قطر سمیت مختلف ممالک کا عارف علوی کو مبارکباد

دوحہ: امیر قطر کا یوم پاکستان پر مبارکباد کا پیغام ، کہا یوم پاکستان پر پاکستان کی قیادت ، عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں مزید ترقی کے خواہش مند ہیں ۔

یوم پاکستان پر ترکی نے بھی پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کر دیا ، انقرہ میں لینڈ مارک ٹاور کو پاک ترک پرچموں سے سجا دیا گیا ۔

یاد رہے کہ ترکی 14 اگست کا دن بھی بڑے جوش و خروش سے مناتا ہے اس کے علاوہ مسئلہ کشمیر پر ترک حکام نے ہمیشہ پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے ۔

ادھر آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کی یوم پاکستان پر صدر عارف علوی کو مبارکباد ، انہوں نے اپنے خط کے ذریعے پاکستانی قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

جبکہ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر نے پاکستانیوں کو مبارکباد کیلئے اردو زبان میں ویڈیو پیغام جاری کیا ۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی یوم پاکستان کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات بہترین تھے ، ہیں اور رہیں گے ۔

جرمن سفیر نے اپنی ٹویٹ میں تمام پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ملک کے تمام باسیوں کی خوشحالی کیلئے دعا گو ہوں ۔ یقین ہے خوشحال مستقبل ہی آپ سب اور پاکستان کا مقدر ہے ۔

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin