NPG Media

‘عمران خان نجی شعبے کو ویکسین درآمد کرنے کی اجازت منسوخ کرے’

File Photo

اسلام آباد: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نجی شعبے کو ویکسین درآمد کرنے کی پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے اس کی اجازت منسوخ کرے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے عمران خان کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں حکومتیں شہریوں کو مفت ویکسین فراہم کر رہی ہیں جبکہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے نجی شعبے کو ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دی ہے ۔

خط میں مزید لکھا کہ عالمی سطح پر روسی ویکسین کی ایک خوراک کی قیمت 10 ڈالر ہے لیکن پاکستان میں اس کی قیمت 160 فیصد زیادہ مقرر کی گئی ہے ۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کو ویکسین لگانے کی اجازت ملنے سے کرپشن کا نیا دروازہ کھلے گا ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کے حملوں میں تیزی آگئی ہے جس کے باعث چوبیس گھنٹے کے دوران 72 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ مزید 3 ہزار 270 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 13 ہزار 935 اموات ہوچکی ہیں ، متاثرہ مریضوں کی تعداد چھ لاکھ تینتیس ہزار 741 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 5 لاکھ 85 ہزار 271 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin