NPG Media

کورونا وائرس کا پھیلاؤ:پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کردی

Photo Credit: Daily Pakistan

لاہور: پنجاب سمیت  پاکستان بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرناک وار جاری ہیں جس کی وجہ سے حکومت پاکستان ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تفریحی پارکس مکمل بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ پارکس میں صرف واکنگ ٹریک کھلے رہیں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق شادی بیاہ کی تمام ان ڈور سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ صرف  300 مہمانوں کے ساتھ آؤٹ ڈور شادی تقریبات کی ایس او پیز پر عمل درآمد سے مشروط اجازت ہو گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام ریسٹورنٹس کو ہفتہ کے کاروباری دنوں میں رات 10 بجے تک آؤٹ ڈور کھانے کی اجازت ہو گی۔

علاوہ ازیں صوبے بھر میں تمام کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے بند کرنے کے حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کا مزید کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کو 50 فی صد سواریوں کے ساتھ سفر کی اجازت ہو گی۔

اسکے علاوہ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں، کولیکشن سنٹرز، ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin